28 ستمبر 2014 - 10:33
القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے

مصر کی فوج نے القاعدہ کے ٹھکانے پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج نے صحراے سینا میں شیخ زوید کے علاقے میں القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں پر حملہ کرکے اٹھارہ افراد کو ہلاک اور دس کو شدید زخمی کردیا۔
موصولہ رپوٹوں کے مطابق مصری فوج نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔
مصری حکام کے مطابق ان مسلح افراد نے کئی بار سیکوریٹی فورسز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
یاد رہے مصری فوج نے کافی عرصے سے صجرائے سینا میں موجود القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

.......

/169